تازہ ترین
ہوم / پاکستان / نواز شریف میرے کل بھی لیڈر تھے، آج بھی ہیں اور آئندہ بھی رہیں گے، ممبئی حملوں سے متعلق بیان پر شاہد خاقان عباسی کا ردعمل، تنقید کرنیوالوں کو بہت کچھ کہہ گئے

نواز شریف میرے کل بھی لیڈر تھے، آج بھی ہیں اور آئندہ بھی رہیں گے، ممبئی حملوں سے متعلق بیان پر شاہد خاقان عباسی کا ردعمل، تنقید کرنیوالوں کو بہت کچھ کہہ گئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پوری(ن)لیگ، شہباز شریف اور میں نواز شریف کے ساتھ کھڑے ہیں، نواز شریف سے منسوب بیان کے کچھ حصے درست نہیں، موجودہ صورتحال میں غلط فہمیاں بڑھ گئی تھیں، قومی سلامتی کمیٹی نے ان الفاظ کی مذمت کی جو غلط پیش کیے گئے، نواز شریف میرے کل بھی لیڈر تھے، آج بھی ہیں اور آئندہ بھی رہیں گے، تنا ئوپیدا ہوتے رہتے ہیں،

حقائق سامنے آتے ہیں تو تنا ئوختم ہوجاتے ہیں۔ وزیراعظم نے پریس کانفرنس کے دوران قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس اور نواز شریف سے ملاقات کی تفصیلات بتائیں۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ممبئی حملوں سے متعلق نواز شریف نے بتایا کہ انہوں نے ایسا بیان نہیں دیا اور ان کے بیان کی غلط رپورٹنگ کی گئی جبکہ قومی سلامتی کمیٹی نے ان الفاظ کی مذمت کی جو غلط پیش کیے گئے۔ وزیراعظم نے کہا کہ نواز شریف سے منسوب بیان کے کچھ حصے درست نہیں، موجودہ صورتحال میں غلط فہمیاں بڑھ گئی تھیں، نواز شریف نے کہا کہ ان کا انٹرویو غلط انداز میں پیش کیا گیا۔صحافی نے سوال کیا کہ سول عسکری تنائو پر آپ کیا کہیں گے جس پر وزیراعظم نے کہا کہ تنا ئوپیدا ہوتے رہتے ہیں، حقائق سامنے آتے ہیں تو تنا ئوختم ہوجاتے ہیں۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ مجھے کوئی کھینچ رہا ہے اور نہ کسی کو کھینچنے کی اجازت ہے، وضاحتی بیان دینے کا فیصلہ میرا اپنا ہے اور مجھے نہ تو آرمی چیف نے وضاحت کے لیے کہا ہے اور نہ ہی نواز شریف نے۔وزیراعظم نے کہا کہ نواز شریف میرے کل بھی لیڈر تھے، آج بھی ہیں اور آئندہ بھی رہیں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *