تازہ ترین
ہوم / پاکستان / نواز شریف پاکستان کو دہشتگردملک قرار دلوانے کیلئے کس ملک کے پروپیگنڈے پر کام کررہے ہیں ، تحریک انصاف نے سنگین دعویٰ کردیا

نواز شریف پاکستان کو دہشتگردملک قرار دلوانے کیلئے کس ملک کے پروپیگنڈے پر کام کررہے ہیں ، تحریک انصاف نے سنگین دعویٰ کردیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نوازشریف کی ریاست اوراداروں کے ساتھ ہمدردی نہیںنجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ نوازشریف کی ریاست اوراداروں کے ساتھ ہمدردی نہیں، ملک کو اس نہج پر پہنچانے کے ذمہ دار نوازشریف ہیں ،ْوہ کسی طریقے سے پاناما کے فیصلے کو روکنا چاہتے ہیں، نوازشریف اس وقت تمام معاملات میں اپنے آپ کو بچانے کے لیے سارا ڈرامہ رچا رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ نواز شریف پاکستان کو

دہشتگرد ملک قرار دلانے کی کوشش کر رہے ہیں ،ْوہ قومی اداروں کے خلاف عالمی سازش کے حصہ دار اور بھارتی پروپیگنڈے کے گواہ کے طور پر سامنے آئے ہیں۔۔پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان نے نواز شریف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف وزیراعظم رہے تب انھیں یاد نہیں آیا کہ کمیشن بننا چاہیے جب پاناما کیس آخری مراحل میں داخل ہے تو کمیشن یاد آ گیا۔ فواد چوہدری نے کہاکہ شاہد خاقان عباسی اور اسحاق ڈار نے پاکستان کا جو حشر کیا وہ سب کے سامنے ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *