تازہ ترین
ہوم / اہم خبریں / نواز شریف پر 4.9ارب ڈالربھارت بھیجنے کا الزام،حکومت نے چیئرمین نیب کو سبق سکھانے کا فیصلہ کرلیا

نواز شریف پر 4.9ارب ڈالربھارت بھیجنے کا الزام،حکومت نے چیئرمین نیب کو سبق سکھانے کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نواز شریف پر منی لانڈرنگ کرنے کا الزام عائد کرنے کے معاملے پر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے چئیرمین نیب کو کل طلب کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے مدت ختم ہونے سے قبل چئیرمین نیب کو سبق سکھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت نے پارلیمنٹ کی قائمہ کمیٹی کے ذریعے چئیرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال سے پوچھ گچھ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔چئیرمین نیب کو نواز شریف پر بھارت 4.9 ارب ڈالرز منی لانڈرنگ کرکے بھیجنے کے الزام کے سلسلے میں طلب کیا گیا ہے۔ چئیرمین نیب کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کل بروز بدھ قومی اسمبلی کی قائمہ

کمیٹی برائے قانون و انصاف کے سامنے پیش ہوں۔ ن لیگ کے رانا حیات قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کے چئیرمین کی حیثیت سے چئیرمین نیب سے سوال جواب کریں گے۔تاہم اب تک چئیرمین نیب کی جانب سے پیش ہونے یا نہ ہونے سے متعلق کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز نیب نے اعلان کیا تھا کہ نواز شریف کیخلاف 4.9 ارب ڈالرز منی لانڈرنگ کرکے بھیجنے کی تحقیقات کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ نیب کے اس بیان کے بعد ن لیگ اور وفاقی حکومت کی جانب سے شدید ردعمل دیا گیا تھا۔ جبکہ وزیراعظم نے بھی اس معاملے پر چئیرمین نیب کیخلاف سخت ایکشن لینے کا اعلان کیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *