تازہ ترین
ہوم / پاکستان / افغان نائب وزیرخارجہ کی سربراہی میں وفد کی عمران خان سے بنی گالامیں ملاقات، افغان حکومت کی جانب سے بڑی خواہش کا اظہار کردیاگیا

افغان نائب وزیرخارجہ کی سربراہی میں وفد کی عمران خان سے بنی گالامیں ملاقات، افغان حکومت کی جانب سے بڑی خواہش کا اظہار کردیاگیا

اسلام آباد(آئی این پی) افغان نائب وزیر خارجہ حکمت خلیل کرزئی کی سربراہی میں وفد نے منگل کو بنی گالہ اسلام آباد میں چیئرمین تحریک انصاف سے ملاقات کی جس دوران ملاقات وائس چیرمین شاہ محمود قریشی اور سینئر رہنما نعیم الحق بھی موجودتھے۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر افغان نائب وزیر خارجہ حکمت خلیل کرزئی کا کہنا تھا کہ عمران خان کی شخصیت اور

سوچ دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری کی راہ ہموار کر سکتی ہے۔خواہش ہے کہ عمران خان وقت نکالیں اور افغانستان کا دورہ کریں۔ افغان نائب وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ عمران خان کا دورہ افغانستان دونوں ممالک کو قریب لانے میں مدد دے گا۔چیئرمین تحریک انصاف نے افغان نائب وزیر خارجہ اور وفد کے اراکین کا خیرمقدم کیا اور افغانستان کی ابھرتی ہوئی کرکٹ ٹیم کیلئے نیک تمناو ں اور خواہشات کا اظہارکیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *