تازہ ترین
ہوم / دلچسپ و عجیب / پاکستان میں موجود جادوئی ایئرکنڈیشننگ سرنگ، بنا پنکھے اور اے سی کے اس سرنگ میں درجہ حرارت کتنا کم ہوتا ہے، لوگ رمضان کے پورے روزے اس سرنگ میں گزارتے ہیں

پاکستان میں موجود جادوئی ایئرکنڈیشننگ سرنگ، بنا پنکھے اور اے سی کے اس سرنگ میں درجہ حرارت کتنا کم ہوتا ہے، لوگ رمضان کے پورے روزے اس سرنگ میں گزارتے ہیں

ڈیرہ اسماعیل خان (نیوز ڈیسک) ماہ رمضان کے آتے ہی ملک بھر میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ گرمی کی شدت کے پیش نظر ملک بھر کے نجی و سرکاری تعلیمی اداروں میں تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ۔ ملک بھر میں جہاں گرمی کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے وہیں پاکستان میں ایک جادوئی ائیر کنڈیشننگ سرنگ بھی موجود ہے جو بغیر کسی اے سی اور پنکھے کے ٹھنڈی رہتی ہے ، سوشل میڈیا پر اس

سرنگ کی کافی تصاویر بھی وائرل ہوئیں۔تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے گاؤں سیدووالی میں جادوئی ایئر کنڈیشننگ سرنگ پائی جاتی ہے۔ جہاں گرمی کے مہینوں میں اہل علاقہ بسیرا کر لیتے ہیں۔ یہاں کے لوگ رمضان کے پورے روزے اسی ٹھنڈی سرنگ میں گزارتے ہیں اور تو اور اس سرنگ میں رہنے کا نہ کوئی خرچ ادا کرنا پڑتا ہے اور نہ ہی کوئی بل بھرنا پڑتا ہے۔قدرتی طور پر اس سرنگ میں رہنا اپنے آپ میں ایک ایڈونچر بھی ہے۔اور اس ایڈونچر کے لیے کیس قسم کے کرائے کی بھی ضرورت نہیں پڑتی۔ اس سرنگ میں درجہ حرارت اتنا کم ہوتا ہے کہ عام آدمی بغیر چادر کے سو بھی نہیں سکتا۔ مقامی لوگ اس سرنگ میں صبح سویرے آتے ہیں اورشام 5 بجے واپس چلے جاتے ہیں۔ جبکہ کئی لوگ تو موسم سرما میں اسی سرنگ میں ڈیرے ڈال لیتے ہیں اور اس قدرتی طور پر ائیرکنڈیشنڈ جگہ پر پُر سکون ہو کر روزے گزارتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *