تازہ ترین
ہوم / کھیل / محمد عامر بڑا کھلاڑی بننا چاہتے ہیں تو یہ کام کریں ، وسیم اکرم نے فاسٹ بائولر کو مشورہ دیدیا

محمد عامر بڑا کھلاڑی بننا چاہتے ہیں تو یہ کام کریں ، وسیم اکرم نے فاسٹ بائولر کو مشورہ دیدیا

 

لندن (نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہاکہ دنیا کے عظیم کھلاڑی ٹیسٹ میچز میں اپنی پرفارمنس سے پہچانے جاتے ہیں، عامر بہت باصلاحیت ہے ، اس لیے ان کی خواہش ہے کہ وہ ٹیسٹ کرکٹ کھیلتا رہے ۔لندن میں ایک انٹرویو میں وسیم اکرم نے محمد عامر کی پرفارمنس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ محمد عامر ابھی کم عمر ہے، اس نے 31 ٹیسٹ میں 100وکٹ حاصل کررکھے ہیں جو کہ بڑی بات ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے عامر محدود اوورز کی کرکٹ میں زیادہ دلچسپی لیتے

ہیں لیکن بحیثیت سابق ٹیسٹ کرکٹرمیں عامر کو مشورہ دیتاہوں کہ بڑے کھلاڑی ٹیسٹ کرکٹ میں ہی اپنی پرفارمنس سے عظیم بنتے ہیں، اس لئے محمد عامر کو ٹیسٹ کرکٹ جاری رکھنا چاہیے ۔وسیم اکرم نے کہا کہ وہ بہت باصلاحیت ہے ، انہیں خوشی ہوگی کہ عامر اپنا ٹیسٹ کیرئیر ڈھائی تین سو وکٹس کے ساتھ ختم کریں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ورلڈ کپ کی تیاری ابھی سے شروع کردینی چاہیے اور25 کھلاڑیوں کو پول کا اعلان کر دینا چاہیے تاکہ سب ہی پلیئرز فٹنس سمیت پرفارمنس بہتر کرسکیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *