تازہ ترین
ہوم / کھیل / جس طریقے سے آپ عوام کی خدمت کررہے ہیں وہ قابل تحسین ہے،لیکن ٹائم نکال کر ایک نظر ادھر بھی ڈال دیں، شاہد آفریدی نےچیف جسٹس سے کیا درخواست کردی

جس طریقے سے آپ عوام کی خدمت کررہے ہیں وہ قابل تحسین ہے،لیکن ٹائم نکال کر ایک نظر ادھر بھی ڈال دیں، شاہد آفریدی نےچیف جسٹس سے کیا درخواست کردی

لاہور (ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار سے انتہائی لازمی اپیل کردی ہے ۔ سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ” چیف جسٹس میاں ثاقب نثار صاحب کو شاباش ،جس بہترین طریقے سے وہ عوام کی خدمت کر رہے ہیں وہ قابل تحسین ہے، ان کے اچانک دورں سے کافی بہتری آئی ہے مگر ایک

مشورہ بھی ہے کہ اگر ٹائم نکال کر وہ نچلے عدالتوں کا بھی ایسے اچانک دورہ کرسکیں تاکہ ان کے ادارے کی کالی بھیڑوں کو ٹھکانے لگا یا جاسکے“۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار صاحب کو شاباش .جس بہترین طریقے سے وہ عوام کی خدمت کر رہے ہیں وہ قابل تحسین ہے۔ انکے اچانک دورں سے کافی بہتری آئی ہے مگر ایک مشورہ بھی ہے کہ اگر ٹائم نکال کر وہ نچلے کورٹس کا بھی ایسے اچانک دورہ کرسکیں تاکہ انکے ادارے کی کالی بھیڑوں کو ٹھکانے لگیا جاسکے یاد رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے عہدہ سنبھالنے کے بعد عوامی مسائل کی جانب بے انتہا توجہ دی ہے اور روز مرہ کی عام شکایتوں پر بھی سوموٹو ایکشن لے کر عام آدمی کو ریلیف دلوایا ہے ۔ چیف جسٹس کے ان اقدامات پر اشرافیہ اور ان کے حامی خوش دکھائی نہیں دیتے ہیں اوریہی رونا روتے رہتے ہیں کہ چیف جسٹس نچلی عدالتوں کو ٹھیک کرنے کی بجائے حکومت کو روز مرہ کے معاملات کے سلسلے میں عدالت میں طلب کیے رکھتے ہیں جس سے حکومت

چلانا انتہائی مشکل ہوگیا ہے ، سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی بھی یہ شکوہ کرچکے ہیں کہ چیف جسٹس ثاقب نثار کی جانب سے بیورو کریسی سے جس طرح کا سلو ک روا رکھا جاتا ہے اس سے بیورو کریسی کو کام کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ چیف جسٹس کے ان اقدامات کے حامیوں کا کہنا ہے کہ اگر حکومت عوام کے مسائل کو خود حل کرنے کی کوشش کر ے تو عدالت کے پاس پھر کوئی وجہ نہیں رہتی ہے کہ وہ حکومت کے روز مرہ کے معاملات میں مداخلت کر ے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *