تازہ ترین
ہوم / کھیل / پاکستان کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی 13سالہ تاریخ کا انوکھا ریکارڈ قائم کردیا

پاکستان کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی 13سالہ تاریخ کا انوکھا ریکارڈ قائم کردیا

ایڈنبرگ( مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان نے سکاٹ لینڈ کے خلاف پہلے میچ میں ٹی ٹونٹی کرکٹ کی 13سالہ تاریخ کا انوکھا ریکارڈ اپنے نا م کرلیا ہے ۔ ایڈنبرگ میں گرین شرٹس نے میزبان سکاٹ لینڈ کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 204رنز سکور کیے جس کے ساتھ ہی سرفراز الیون ٹی ٹونٹی کرکٹ میں مسلسل 5میچز میں

180یا اس سے زائد رنز سکور کرنے والی دنیا کی پہلی ٹیم بن گئی ہے ۔پاکستان نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں سکاٹ لینڈ کو 48 رنز سے شکست دی۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹ کے نقصان پر 204 رنز بنائے جس کے جواب میں سکاٹ لینڈ مقررہ اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 156 رنز ہی بناسکی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *