شریف خاندان کیلئے نئی مصیبت کھڑی ہوگئی، نیب نے نصرت شہباز اور تہمینہ درانی کیخلاف بڑا قدم اٹھالیا

0

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)نیب کی جانب سے حمزہ شہباز کی گرفتاری کی کوششوں کے بعد اب شریف خاندان کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آمدن سے زائد اثاثہ جات کے الزام میں سابق وزیراعلٰی شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہبازاور تہمینہ درانی کے خلاف بھی تحقیقات کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز اور تہمینہ درانی کے خلاف بھی انوسٹی گیشن کی منظوری دے دی ہے۔چئیرمین نیب نے شہباز شریف، سلمان شہباز اور حمزہ شہباز کے خلاف انوسٹی گیشن کی منظوری دی ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق شہباز شریف، حمزہ شہباز، سلمان شہباز، نصرت شہباز اور تہمینہ دارنی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات تحقیقات کی گئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق شہباز شریف نے اپنی اہلیہ نصرت شہباز اور تہمینہ درانی کو کروڑوں روپے مالیت کےاثاثے تحفے میں دئیے۔شہباز شریف دوران

تفتیش اپنی اہلیہ تہمینہ دارنی کو تحفے میں دی جانے والی جائیداد سے متعلق مطمئن نہیں کرسکے۔ نیب ذرائع سے حاصل ہوئیں دستاویزات کے مطابق شہباز شریف نے اپنی اہلیہ تہمینہ درانی کو 5 کروڑ 57 لاکھ 72 ہزار کی رقم تحفے میں دی ۔ شہباز شریف کےجانب سے یہ رقم 2013ء سے 2018ء کے درمیان مختلف ٹرانزیکشن کے ذریعے منتقل کی گئی۔ شہباز شریف نے تہمینہ دارانی کو گوادر، مری اور ہری پور میں 6 قیمتی جائیدادیں بھی تحفےمیں دیں۔شہباز شریف نے تہمینہ درانی کو ڈی ایچ اے فیز 5 میں ایک لگژری گھر بھی تحفے میں دیا ہے۔ شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز 12 کمپنیوں میں 69 لاکھ 56 ہزار 5 سوشئیرز کی مالک ہیں۔ 96 ایچ ماڈل ٹاون اور مری کی رہائش گاہیں بھی سابق وزیر اعلٰی پنجاب شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز کے نام ہیں، نصرت شہباز کے نام قصور اور فیروز والا میں 810 کنال قیمتی زرعی اراضی بھی ہے۔