راؤانوارامریکی فہرست میں شامل، سابق ایس ایس پی بارے اچانک حیران کن خبر آگئی

0

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق ایس ایس پی ملیرراؤانوار پر امریکی پابندیاں ہیں۔ سینئر صحافی طلعت حسین کا کہنا ہے کہ راؤ انوار کا نام انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کی فہرست میں شامل ہے۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی و کالم نگار سید طلعت حسین کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ

سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار پر امیریکی پابندیاں ہیں۔انکا کہنا ہے کہ راؤ انوار کا نام انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کی فہرست میں شامل ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بنیاد بنی ہیں، وہ 18 افراد جو کہ امریکی پابندیوں کا شکار ہیں ان میں ایک راؤ انوار بھی ہے۔ایس ایس پی راؤ انوار پر نقیب اللہ مسعود کے قتل کا مقدمہ تھا۔