آرپی اوبہاولپورکا پولیس اہلکاروں کو پنجگانہ نماز اداکرنےکا حکم

0

بہاولپور (نیوز ڈیسک)بہاول پور ڈویثرن میں نئے تعینات ہونے والے تہجد گزار اور صوم و صلوٰۃ کے پابند ریجنل پولیس آفیسر محمد فیاض دیو نے پولیس ملازمین کو سخت حکم جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہرملازم اپنے آپ کو پانچوں وقت کانمازی بنائے۔مقامی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر محمد فیاض نے حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ اگر پولیس آفیسرز نماز نہیں پڑھ سکتے تواپنے اپنے تبادلے کرالیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جو میرے اللہ کا نہیں وہ میرا بھی نہ ہے ایسے ملازم یہاں سے چلے جائیں جو میرے رب کی فرمانبرداری نہیں کرسکتے۔محمد

فیاض دیو کے اس حکم کے بعد تمام پولیس ملازمین میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ ہفتے ایک تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ایک اور بیان میں فیاض احمد نے کہا کہ ان کا دفتر عوام اور اس کے عملے دونوں کے لئے کھلا ہے ۔جو سائل بھی اپنامسئلہ لے کر میرے پاس آئے گا اسے قانون کے مطابق ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔کوئی بھی شخص ترجیحی بنیادوں پر کسی بھی ذاتی ، اجتماعی مسئلے کو حل کرنے کے لئے اپنے متعلقہ افسر کو درخواست بھیج کر آر پی او آفس سے رجوع کرسکتا ہے۔