شیخ رشید کو ریلوے اسٹیشن پر’’ انڈے‘‘ پڑگئے

0

سرگودھا (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر ریلوے شیخ رشید نے ٹرین سے ہی ہاتھ ہلایا اور واپس اندر چلے گئے، اس کے بعد پولیس نے نوجوان شہری کو حراست میں لے لیا۔نجی میڈیا کے مطابق شیخ رشید کو انڈے مارنے والے شخص پیپلز پارٹی کا جیالا ہے اور اس کی شناخت کامران وڑائچ کے نام سے ہوئی ہے۔ریلوے پولیس نے کامران وڑائچ نامی شخص کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کیا لیکن کچھ دیر بعد وزیر ریلوے شیخ رشید کے حکم پر اسے انڈے رہا کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق شیخ رشید کی ٹرین پر انڈے مارنے والے شہری نے شیخ رشید کے خلاف نعرے بازی بھی کی تھی۔ یاد رہے اس سے قبل بھی شیخ رشید پر جوتا پھینکنے کی کوشش کی گئی تھی۔شیخ رشید نے فقیر محمد نامی شہری کے خلاف کارروائی کے لئے کوئی درخواست نہیں دی مگر اس کے باوجود ریلوے پولیس نے اسے حراست میں لے لیا تھا بعد ازاز عدالت نے فقیر محمد کو رہا کرنے کے احکامات صادر کردیئےتھے۔