وکلاء قصور وار نہیں،پی آئی سی واقعہ حکومت کی وجہ سے ہوا، وکیل حامد خان

0

لاہور (نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کے بانی رہنما نے پی آئی سی حملے کا ذمے دار حکومت کو قرار دے دیا، حامد خان کا کہنا ہے کہ پی آئی سی واقعہ میں وکلاء کو قصور وار قرار نہیں دیا جاسکتا، یہ واقعہ حکومتی غفلت اور وکلاء کے خلاف سازش ہے، وکلاء اور ڈاکٹرز کو لڑواکر ملک کو خطرے میں ڈالا جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وکلا رہنما حامد خان نے قیوم ملک اور شمیم الرحمن کے ہمراہ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ پی آئی سی میں جو واقعہ پیش آیا اس پر افسوس ہے،ہم بہت تکلیف میں ہیں ، جوافراد انتقال کرگئے ہمیں بہت دکھ ہے، جاں بحق افراد کے اہلخانہ سے تعزیت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہمارا مقصد کسی کوتکلیف پہنچانا نہیں ہے،انہوں نے واقعہ کو انتظامیہ کی ناکامی اور سازش قرار دیا ۔پی آئی سی واقعہ میں صرف وکلا کو مورد الزام ٹھہرانا مناسب نہیں،ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس کے وکلا پر تشد سے معاملہ شروع ہوامعاملے کو غفلت کی وجہ سے بڑھایاگیا جس پر افسوسناک واقعہ پیش آیا۔انہوں نے سوال کیا کہ بتایا جائے کہ وکلا کی ایف آئی آر درج ہونے میں تاخیر کا ذمہ دار کون ہی ایف آئی آر درج ہوئی تو عملدرآمد کیوں نہیں ہوا وکلا اور ڈاکٹرز کے درمیان مذاکرات کو سبوتاژ کس نے کیا نازک معاملے پر کس نے ڈاکٹرز کی ویڈیو وائرل کی ویڈیو وائرل کر کے وکلا کو اکسایا گیا، یہ کون لوگ ہیں،وکلا کو معاشرے میں تنہا کرکے ملک میں ہیجان کی صورتحال پیدا کی جارہی ہے ،وکلا کوتقسیم اور کمزور کرنا بھی مقصد ہوسکتا ہے۔انہوںنے کہاکہ سپریم کورٹ کے ججز کی سربراہی میں پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی واقعہ کی جوڈیشل انکوائری ہونی چاہیے جس سے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا ۔ انہوںنے کہاکہ وکلا پر پولیس نے تشدد کیا ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں ، گرفتار وکلا کی تذلیل کرنے کا کسی کو حق نہیںاس لئے وکلا کو فی الفور رہا کیا جائے۔ا نہوںنے کہاکہ پی آئی سی واقعہ قومی المیہ سے کم نہیںاور ہم جاں بحق افراد کے لواحقین سے معافی مانگتے ہیں ۔سینئر وکیل نے خدشہ ظاہر کیا کہ کچھ طاقتیں ملک میں آمریت لانا چاہتی ہیں اور ،وکلا کو کمزور کرنا چاہتی ہیں۔حامد خان نے مطالبہ کیا ہے کہ ججز کی سربراہی میں اوپن انکوائری ہونی چاہیے،سپریم کورٹ کے ججز انکوائری کریں جن پر ہمیں تحفظات نہ ہوں،ہمارا ڈاکٹرز سے کوئی اختلاف نہیں، ان کو بھائیوں کی طرح سمجھتے ہیں عزم کرتے ہیں ہمیشہ مظلوموں کیلئے کھڑے رہیں گے آئین کا دفاع کریں ملک میں جمہوریت کو پروان چڑھانے کیلئے پوری کوشش کریں گے، بطور وکلا کمیونٹی پورے ملک میں متحد ہیں۔