موسم سرماکی تعطیلات میں مزید اضافے کا فیصلہ

کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی سمیت سندھ کے تعلیمی اداروں میں سردی کی چھٹیوں میں اضافے کا امکان ہے۔محکمہ تعلیم سندھ کے ذرائع کے مطابق سردی کی شدت میں اضافے کے بعد چھٹیوں میں ایک ہفتہ مزید اضافے کا امکان ہے تاہم سیکریٹری اسکولز چھٹیوں سے متعلق حتمی فیصلہ کل کریں گے۔محکمہ تعلیم نے سرکاری و نجی اسکولوں میں موسم سرما کی 20 جنوری سے تعطیلات کا اعلان کیا تھا جو کہ 31 دسمبر کو

ختم ہونی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکریٹری اسکولز چھٹیوں سے متعلق حتمی فیصلہ منگل کو کریں گے، اسکولوں اور کالجز میں موسم سرما کی چھٹیاں ختم ہورہی ہیں۔ذرائع محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ چھٹیوں میں ایک ہفتہ مزید اضافے کا امکان ہے۔واضح رہے خیبر پختون خوا میں شدید سردی اور دھند کے سبب اسکولوں کی چھٹیوں میں ایک ہفتے کی توسیع کی گئی ہے جو اب یکم جنوری کے بجائے 7 جنوری کو کھلیں گے۔