ٹیسٹ میچ اب 5کی بجائے کتنے روز کا ہوگا، آئی سی سی نے حیران کن فیصلہ کرلیا

دبئی(نیوز ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چار روزہ ٹیسٹ کرکٹ پر غور شروع کر دیا۔تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے ٹیسٹ کرکٹ کو مزید دلچسپ بنانے کیلئے 5دن کے بجائے اسے 4دن تک محدود کرنے پر غور شروع کردیا جس کا اعلان آئندہ برس کئے جانے کا امکان ہے۔آئی سی سی کرکٹ کمیٹی کے مطابق 2023 ءسے 2031 ءتک ٹیسٹ میچ چار روزہ کرانے پر مختلف تجاویز پر غور کرے گی۔تجویز ہے کہ ٹیسٹ جمعرات سے شروع ہوکر اتوار کو ختم ہوجائیں ،ایک دن میں اوورز کی تعداد90سے بڑھا کر98کردی جائے گی، اس طرح مجموعی طور پر58اوورز ضائع ہوں گے۔تحقیق کے مطابق2018 ءسے ساٹھ فیصد ٹیسٹ

چار دن میں ختم ہوئے ہیں تاہم دنیا بھر میں پچوں کی کوالٹی کو بہتر بنایا جائےگا۔بی سی سی آئی کے مطالبات کو مدنظر رکھتے ہوئے آئی سی سی کی جانب سے یہ فیصلہ متوقع ہے ، بھارتی کرکٹ بورڈ کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں لیگز کرکٹ کھیلے جانے کی وجہ سے ٹیسٹ کرکٹ کی خوبصورتی ختم ہوتی جارہی ہے۔تجرباتی طور پر چار دن پر مشتمل ٹیسٹ میچ 2017 ءمیں انگلینڈ اور آئر لینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا تھا، جنوبی افریقہ اور زمبابوے کی ٹیموں نے بھی ایک ٹیسٹ میچ کھیلا تھا جو 4 روز پر مشتمل تھا۔کرکٹ آسٹریلیا کے چیف کیون رابرٹس کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ چار دن کرنے کے فیصلے پر ضرور عملدرآمد ہونا چاہئے۔