لاہور نے لندن کو پیچھے چھوڑ دیا،کڑاکے کی سردی سے 20سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

لاہور (نیوز ڈیسک) ملک کے بالائی علاقوں میں پارہ منفی 22 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا جس کے بعد سردی کا 20 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا جبکہ پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقے بھی شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں .تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسکردو سمیت بالائی علاقوں میں سردی نے 20 سال کا ریکارڈ توڑ دیا اس سے قبل 1999 میں اسکردو میں درجہ حرارت منفی 21 ریکارڈ کیا گیا تھا. گزشتہ چند روز سے بلتستان میں شدید سردی ہے اور پارہ منفی 22 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا ہے بالائی علاقوں میں کم سے کم

درجہ حرارت منفی 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے.محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد میں ریکارڈ کیا جانے والا کم سے کم درجہ حرارت ایک ڈگری سینٹی گریڈ رہا جب کہ لاہور میں 6، پشاور میں صفر، کوئٹہ میں منفی 4، مظفر آباد میں صفر، گلگت میں منفی 6، ملتان میں 3، فیصل آباد میں 2 اور حیدر آباد میں کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ رہا. لیکن یہاں پر ایک بات بہت دلچسپ ہے کہ کڑاکے دار سردی میں لاہور نے لندن کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔اس وقت لندن میں پارہ 9 سینٹی گریڈ ہے جب کہ لاہور میں 7 سینٹی گریڈ ہے۔