معروف اداکارہ عائزہ خان نے سچائی بیان کرکے مداحوں کو دھوکا کھانے سے بچالیا

کراچی(ویب ڈیسک)معروف پاکستانی اداکارہ عائزہ خان نے سماجی رابطے پر ان کے نام سے بنائے جانے والے ٹویٹر اکاؤنٹ کی وضاحت کردی۔تفصیلات کے مطابق اداکارہ عائزہ خان کا کہنا ہے کہ ان کا مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے۔عائزہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ٹویٹر پر ان کے نام سے چلنے والے اکاؤنٹ کے اسکرین شاٹ لگاتے ہوئے کہا کہ ’میں ٹویٹر پر نہیں ہوں۔‘واضح رہے کہ عائزہ کے نام سے چلنے والا ٹویٹر اکاؤنٹ 2016 میں بنایا گیا ہے اور اس کے ایک لاکھ 12

ہزار فالوورز ہیں، اس اکاؤنٹ کو معروف شوبز اسٹار بھی عائزہ خان کا اکاؤنٹ سمجھ کر ریپلائی دیتے رہے ہیں۔حال ہی میں اداکارہ حریم فاروق نے اس ہی اکاؤنٹ پر ڈرامہ میرے پاس تم ہو کی تعریف کی تھی اور عائزہ خان کو مینشن کیا تھا۔عائزہ خان ان دنوں اے آر وائی ڈیجیٹل کے دو ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ اور ’تھوڑا سا حق‘ میں مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔مداح عائزہ خان کے انسٹاگرام پر انہیں فالو کرسکتے ہیں، انسٹاگرام پر عائزہ کا آفیشل اکاؤنت ہے اور اس کے فالوورز کی تعداد 4.6 ملین ہے۔