بوبی بھائی آپ جو مرضی کہہ لیں، میں آپ کو یہ نہیں کرنے دونگا، شاداب خان نے بابراعظم کو بڑا چیلنج کردیا

لاہور(نیوز ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے آل رائونڈر شاداب خان کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں تیار رہنے کا چیلنج دیا ہے۔پی ایس ایل کے پانچویں ایڈیشن کے لیے تمام ٹیموں نے اپنے کھلاڑیوں کا چنائو کر لیا ہے اور انتظامیہ کی جانب سے شیڈول کا باقاعدہ اعلان کردیا گیا ہے۔قومی ٹیم کے نوجوان آل راؤنڈر شاداب خان نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں ٹی ٹونٹی کپتان بابراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ”بوبی بھائی آپ جو مرضی کہہ لیں، آپ کو میں نے

چھکا تو نہیں مارنے دینا، باقی اسلام آباد یونائیٹڈ کے لڑکے تیار ہیں، آپ بتا دیں کہ کب اور کدھر کھیلنا ہے“۔ایسے میں پی ایس ایل کی دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا ایک ویڈیو بیان جاری کیا گیا ہے۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں سرفراز احمد لیگ سپنر شاداب خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں’ ’شیڈی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بھی تیار ہے، وٹو بھائی (شین واٹسن)اور عمر اکمل نئے بلے لے کر آ رہے ہیں، ذرا دھیان سے، فل تیاری ہے بھائی“۔