موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ،سکول اب کس دن کھلیں گے، اعلان کردیا گیا

کراچی(نیوز ڈیسک)نجی سکولوں میں مزید چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔ کراچی میں نجی سکول 6 جنوری تک بند رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔ تفصیلا ت کے مطابق کراچی میں بڑھتی سردی کی شدت کی وجہ سے چئیرمین آل پرائیوٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین کی جانب سے اس بات کا اعلان کر دیا گیا ہے کہ کراچی بھر کے پرائیوٹ سکول 6 جنوری تک بند رہیں گے۔دوسری جانب سیکریٹری تعلیم سندھ اپنے چھٹیاں نہ بڑھانے والے فیصلے پر قائم ہیں۔ یاد رہے کہ انہوں نے کل اس بات کا اعلان کیا تھا کہ سندھ میں تعطیلات میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔ اس وقت پورے پاکستان میں خون جما دینے والی سردی کی لہر ہے۔

ذرائع کے مطابق کراچی میں چھٹیوں کے معاملے میں نجی سکول اور پرائیوٹ سکول دو حصوں میں تقسیم ہو گئے ہیں۔سرکاری سکولوں نے سکول کھول دیئے ہیں جب کہ نجی سکولوں نے مزید چھٹیوں کا اعلان کر دیا ہے ۔ کل سیکریٹری تعلیم سندھ کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ موسم سرما کی چھٹیوں میں اضافہ نہیں کیا جا رہا۔ لیکن یکم جنوری کو کراچی میں سردی کے اضافے کی وجہ سے تقریباََ 50 سے زائد سکول بند رہے ہیں جبکہ آل پرائیوٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے مزید چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔سندھ میں جو سرکاری سکول آج کھلے تھے ان میں بھی بچوں اور استاتذہ کی تعداد نہ ہونے کے برابر تھی ۔ان تمام عناصر کے باوجود ابھی تک سیکریٹری تعلیم ابھی تک اپنے فیصلے پر قائم ہیں ۔دوسری جانب خیبر پختونخوا میں سردی کی شدت میں اضافے کے باعث مشیر تعلیم ضیا اللہ بنگش نے 07 جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات میں توسیع کا اعلان کر دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق مشیر تعلیم خیبر پختونخوا ضیا اللہ بنگش نے وزیراعلیٰ محمود خان کی ہدایات کی روشنی میں میدانی علاقوں میں یکم جنوری سے ختم ہونے والی موسم سرما کی تعطیلات میں 07 جنوری 2020ءتک توسیع کا اعلان کیا ہے۔محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا کی جانب سے چھٹیوں میں توسیع کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن پیر کو جاری کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ کی ہدایات کے مطابق سرکاری اور نجی سکولز 07 جنوری تک بند رہیں گے۔ضیا اللہ بنگش نے اس معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ تعطیلات میں توسیع سردی کی لہر میں اضافے کی وجہ سے کی گئی ہے۔ موسم سرما کی تعطیلات میں توسیع کے فیصلے کا اطلاق تمام سرکاری اور نجی سکولوں پر لاگو ہوگا۔