‘میرے پاس تم ہو‘ کا اختتام کیسا ہو،صبور علی نے بتادیا

کراچی(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ سجل علی کی بہن اداکارہ صبور علی نے مقبول ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تم ہو‘ کے اختتام سے متعلق مشورہ دے دیا۔تفصیلات کے مطابق اداکارہ صبور علی نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو کے حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔انسٹا گرام شیئر کی جانے والی تصور میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صبور علی کو اداکارہ سویرا ندیم (ماہم) نے گود میں اٹھایا ہوا ہے اور دونوں خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہے ہیں۔صبور علی نے لکھا کہ ’ڈرامے میں میرا کردار بھی شامل کرلیا جائے جو شہوار اور ماہم کی بیٹی کا ہوگا، ان کی بیٹی لندن میں پڑھ رہی ہے اور وہ دانش اور

مہوش کے بیٹے رومی کے جوان ہونے کے بعد اس سے محبت کرنے لگتی ہے۔واضح رہے کہ سویرا ندیم ڈرامے میں شہوار (عدنان صدیقی) کی اہلیہ کا کردار ادا کررہی ہیں گزشتہ دنوں ان کی ڈرامے میں انٹری ہوئی تھی اور شہوار مہوش سے دوسری شادی کرنے جارہا تھا جس کے بعد ماہم نے مہوش کو زور دار ٹھپر دے مارا تھا۔یاد رہے کہ ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو کی ہر قسط نشر ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن جاتی ہے اور مداح مختلف میمز بنا کر اپنے خیالات کا اظہار کررہے ہوتے ہیں۔گزشتہ دنوں نشر ہونے والی قسط میں عائزہ کی جانب سے رومی کی ٹیچر حرا مانی پر طنز کیا تھا جس پر مداح کا کہنا تھا کہ ’سدھری نہیں ہے ابھی بھی مہوش۔‘