سکھر میں کئی منزلہ عمارت زمین بوس ہو گئی

سکھر (نیوز ڈیسک) سندھ کے بڑے شہر سکھر میں 4 منزلہ رہائشی عمارت زمین بوس ہونے سے متعدد افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کی اطلاعات ہیں۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق گنجان آباد علاقے حسینی روڈ پر واقع 4 منزلہ رہائشی عمارت اچانک گر گئی، بلڈنگ میں کئی فیملیز رہائش پذیر تھیں، ملبے تلے کئی افراد کے دبے ہونے کی اطلاعات ہیں۔ابتدائی طور پر مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت 2 زخمیوں کو ملبے سے نکال کر اسپتال منتقل کیا

ہے۔معلوم ہوا ہے کہ ملبے تلے خواتین اور بچے بھی دبے ہوئے ہیں، افسوسناک سانحے پر علاقے میں خوف و ہراس ہے اور چیخ و پکار کی آوازیں آرہی ہیں۔اہل علاقہ کی بڑی تعداد جائے حادثہ پر موجود ہے جو امدادی کارروائیاں میں مصروف ہیں۔منہدم عمارت کے ساتھ گزرنے والے11 ہزار کے وی کےتار بھی ٹوٹ گئے جس کی وجہ سے بجلی منقطع ہوگئی اور علاقہ اندھیرے میں ڈوب گیا، تاریکی کے باعث ریسکیو کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔