اماراتی ولی عہد وزیراعظم سے ملاقات کے بعد خوشی سے نہال

لاہور (ویب ڈیسک)ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید نے کہا ہے کہ آج اسلام آباد پہنچا، اپنے دوست سے ملاقات کی، ملاقات میں علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ میں آج اسلام آباد پہنچا ، وہاں پاکستان کے وزیراعظم اور اپنے دوست سے ملاقات کی۔ملاقات میں علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید نے کہا کہ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔ واضح رہے متحدہ عرب

امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النیہان کا ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچنے پر وزیر اعظم عمران خان نے خود استقبال کیا اور گاڑی بھی چلائی ۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے نور خان ایئربیس پر ابوظبی کے ولی عہد کا طیارہ لینڈ کیا، جہاں وزیراعظم عمران خان نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔اس موقع پر انہیں گلدستہ پیش کیا گیا، جس کے بعد وزیراعظم عمران خان، ابوظبی کے ولی عہد کے لیے گاڑی خود چلاتے ہوئے ایئرپورٹ سے روانہ ہوئے۔واضح رہے کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں کہ وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کا دورہ کرنے والے کسی مہمان کے لیے خود گاڑی چلائی، اس سے قبل بھی وہ متعدد مرتبہ ایسا کرچکے ہیں۔