پی ایس ایل میں شرکت،جنوبی افریقی پیسر ڈیل سٹین نے شائقین کرکٹ کے نام شاندار پیغام جاری کردیا

لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کا شیڈول جاری ہونے کے بعد ٹوئٹر پر قومی ہی نہیں غیر ملکی پلیئرز بھی فعال ہو گئے جن کے درمیان لفظوں کا تبادلہ بھی شروع ہو گیا ہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر واضح کیا کہ جنوبی افریقی پیسر ڈیل سٹین پی ایس ایل 5کیلئے پاکستان آرہے ہیں اور فرنچائز کو پانچ ہوم میچز راولپنڈی میں کھیلنے کا موقع ملے گا۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کیلئے پرجوش ڈیل سٹین نے بھی ٹوئٹ کرتے ہوئے واضح کیا کہ وہ فرنچائز سے منسلک ہونے کیلئے بیتاب ہیں کیونکہ 2020ءدراصل ٹونٹی ٹونٹی کا سال ہے اور سب جانتے ہیں کہ یہ ایک اہم لمحہ ہے۔دوسری جانب قومی کھلاڑیوں کے سر پر بھی پی ایس ایل کا بخار سوار ہو چکا ہے کیونکہ آئندہ ماہ شروع ہونے والے ایونٹ

کیلئے سرفراز احمد نے شاداب خان کو سخت مقابلے کا چیلنج دے دیا جبکہ لیگ اسپنر نے اپنے ٹوئٹ میں بابر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ”بوبی بھائی آپ جو مرضی کہہ لیں مگر میں آپ کو چھکا نہیں مارنے دوں گا،اسلام آباد یونائیٹڈ کے پلیئرز تیار ہیں، بس یہ بتادیں کہ کب اور کہاں کھیلنا ہے“۔پی ایس ایل کی دفاعی چیمپئن ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے اپنے ویڈیو بیان میں شاداب خان کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ”شیڈی،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بھی تیار ہے ،وٹو بھائی (شین واٹسن)اور عمر اکمل نئے بیٹ لے کر آ رہے ہیں، ذرا دھیان سے ، فل تیاری ہے بھائی“۔پی ایس ایل میں شامل غیر ملکی کھلاڑیوں نے بھی ٹوئٹر پر پاکستانی لیگ میں شمولیت پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔