عدالت کا مبشر لقمان کو گرفتار کرنے کا حکم

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد سکندر خان نے وارنٹ گرفتاری جاری کیے،اینکر پرسن مبشر لقمان ضمانت قبل از گرفتاری پر ہیں اور مسلسل 3 سماعتوں سے عدالت میں پیش نہ ہوئے۔دانیال عزیز کے والد انور عزیز نے مبشر لقمان کے خلاف کریمنل شکایت داخل کرا رکھی ہے۔مبشر لقمان نے انور عزیز اور ان کے خاندان کے بارے میں غیرشائستہ کلمات ادا کیے تھےپولیس کو وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کا حکم ، سماعت 22جنوری تک ملتوی ۔وارنٹ گرفتاری کی عدم تعمیل پر متعلقہ تھانے کے

ایس ایچ او کو قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔دریں اثنا ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج ویسٹ انور عزیز نے عدلیہ مخالف بینرز لگانے کے کیس میں مسلسل عدم پیشی پر اینکر مبشر لقمان کے نا قابل وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے ہیں۔جمعہ کو سماعت کے دوران مبشر لقمان کی عدم حاضری پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کیا اور ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے تھانہ کوہسار پولیس کو ہدایت کی ہے کہ مبشرلقمان کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیاجائے اور کیس کی مزید سماعت22جنوری تک ملتوی کر دی ۔