فیڈرل ایسوسی ایسن آف گورنمنٹ انجینئرز کا انجینئرز کے ساتھ ہونیوالی ناانصافیوں کیخلاف تحریک چلانے کا اعلان

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) فیڈرل ایسوسی ایشن آف گورنمنٹ انجینیر کی جرنل باڈی کا اجلاس، وفاق میں انجینئرز کو ٹیکنکل الاونس نہ ملنے اور انجینئرز کی پوسٹوں پر نان انجینئرز کی تعیناتی کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان، مارچ کے تیسرے ہفتے میں لاہور میں احتجاج کی کال دیدی، سرکاری اداروں میں کام کرنے والے انجینئرز نے وفاقی حکومت نا انصافیوں کے ازالے کیلئے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کردیا، تفصیلات کے مطابق فیڈرل ایسوسی ایشن آف گورنمنٹ انجینیر کی جرنل باڈی کا اجلاس سینئر نائب صدر انجینئر سلیم شیخ اسلام آباد میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں سی ڈی اے ، ،پیپکو ،آی ایسکو ، لیسکو ، میپکو ،

ریڈیو پاکستان ، این ایچ اے ، این ڈی سی ،پاکستان ریلوے ،اسلام آباد پولیس اور پی ٹی وی اور مختلف اداروں سے تنظیم کے نماہندوں نے شرکت کی – اجلاس کا مقصد فیج کے صوبائی چیپٹرز کو فعال کرنا , ٹیکنیکل الاونس کے مطا لق لائحہ عمل تیار کرنا ، انجینیرز سروس سٹریکچر پرمشاورت کرنا اور انجنیرز کی پوسٹوں پر نان انجینیرز کی غیر قانونی تعیناتی کے امور اجلاس کے ایجنڈے میں شامل تھے، اجلاس میں وفاق میں ٹیکنکل الاونس نہ ملنے پر احتجاج کا لائحہ بھی تہ کیا گیا۔پہلے مرحلے میں مارچ کے تیسرے ہفتے میں لاہور میں پٍرامن احتجاج کی کال دی گی اسی سلسلے میں اپریل کے پہلے ہفتے میں فل پاور شو کیا جاے گا تاکہ صوبوں کی طرز پے وفاق میں بھی ٹیکنکل الاوٍنس کی منظوری کے لیے دباُہو ڈالا جا سکے- اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ انجینرز کے مسائل خاص کر کے وفاق میں ٹیکنیکل الاونس کی منظوری کو وفاقی کا بینہ ، قو می اسمبلی اور سینیٹ تک پہنچانے کے لیے لائحہ عمل کو بھی حتمی شکل دی گی، اسکے علاوہ فیج کے انجینیرز کو متحرک کرنےکے لیے سوشل میڈیا اور الیکٹرونک میڈیا کی ٹیمیں تشکیل دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا-اجلاس میں پی ٹی وی میں گریجویٹ انجینرز کے استصحال اور انجینرنگ پوسٹوں پر نان انجینیرز کی تعیناتی کی پر پرزور الفاظ میں مذمت کی گئی اور وفاقی حکومت سے انجینئرز کے ساتھ ہونیوالی ناانصافیوں کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا، اجلاس میں پاکستان انجینئرنگ کونسل سے بھی انجینئرز کی پوسٹوں پر نان انجنئرز کی تعیناتی کا نوٹس لینے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔