امانت دار کی جانب سے حب میں بے روزگار افراد کے بچوں میں عید کے کپڑوں اور تحائف کی تقسیم

کراچی( سٹاف رپورٹر)عوامی خدمت خلق کے جذبے کے تحت سرگرم عمل تنظیم’’امانت دار‘‘کی جانب سے حب سے متصل پسماندہ علاقوں کے غریب مستحق بچوں میں عید کے تحائف اور ماسک کی تقسیم۔تفصیلات کے مطابق امانت دار کی جانب سے کورونا وائرس کے باعث بے بروزگار ہونے والے مزدور خاندانوں میں راشن کی تقسیم کے بعد عید الفطر کے موقع پر سینکڑوں بچوں میں عید کے تحائف، کپڑےاور ماسک تقسیم کیے گئے۔

ترجمان امانت دار کے مطابق تنظیم کے رضا کاروں نے کراچی سے 40 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع حب کے چھوٹے چھوٹے گوٹھوں جن میں مولاداد گوٹھ،رمضان گوٹھ ، عبداللہ گوٹھ، محمد ہاشم گوٹھ، حسینی گوٹھ ،حاجی ایم صدیق گوٹھ، حاجی عبداللہ گوٹھ، حاجی قادر بخش گوٹھ اور حاجی سلیمان گوٹھ شامل ہیں، میں سینکڑوں کی تعداد میں بچوں میں عید گفٹس تقسیم کیے ،ترجمان’’امانتدار‘‘ کا کہنا تھا کہ ان علاقوں میںخط غربت سے نیچے زندگی بسر کرنیوالے لوگ ہیںاور کورونا کے باعث لاک ڈائون سے فیکٹریوں سے نکالے جا نے کی وجہ سے بے روزگار ہونیوالا یہ طبقہ فاقہ کشی پر مجبور تھا جن کو’’امانت دار‘‘نے نہ صرف راشن فراہم کیا بلکہ عید الفطر کی خوشیوں میں شامل کرنے کیلئے ان کے بچوں کے لئے عیدی ،تحائف اور کپڑے تقسیم کیے گئے۔ اس کے علاوہ ’’حوا‘‘ ویلفیئر جو کورنگی انڈسٹریل ایریا میں غریب اور مستحق بچوںکو تعلیم اور صحت کی بنيادی سہولتیں فراہم کر رہا ہے ۔ اس ادارے کے مستحق بچوں میں بھی عید کے کپڑے اور تحائف تقسیم کیے گئے۔واضح رہے اورنگی ٹاؤن میں واقع مدارس کے غریب بچے اور بچیوں میں بھی عید کے تحائف تقسیم کیے گئے۔