کراچی طیارہ حادثہ، امانت دار کی جانب سے جاں بحق افراد کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کااہتمام

کراچی(سٹاف رپورٹر)فلاحی تنظیم امانتدار کی جانب سےپی آئی اے کے حادثے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے مسافروں جن میں ٹیم امانتدار کے کچھ ممبران کے عزیز و اقارب بھی شامل تھے ان کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیااورحادثے میں جان کی بازی ہارنے والے تمام مسافروں کی مغفرت کیلئے خصوصی دعا کروائی گئی۔ بعد ازاں ٹیم امانت دار نےجائے حادثہ پر علاقہ مکینوں سے ملاقات کی اور ہر ممکن تعا ون کی پیشکش کی ۔

ترجمان امانتدار کا کہنا تھا کہ طیارہ حادثے کے دن بھی امانتدارکے رضا کاروں نے شہر کے مختلف ہسپتالوں کا دورہ کیا اور زخمیوں کی عیادت کی۔انہوں نے کہاں کہ مشکل کی اس گھڑی میںہم طیارہ حادثہ کے متاثرین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اوران کی ہرممکن امداد کیلئے امانتدار کے رضاکارہمہ وقت تیار ہیں۔