امانتدار ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے کراچی کی عوام کو پانی کی سہولت کی فراهمی کی طرف احسن قدم

کراچی(سٹاف رپورٹر)کراچی میں شدید گرمی میں جہاں یہاں کے عوام لوڈ شیڈنگ سے پریشان ہیں وہیں پانی کی قلت کا سامنا بھی کر رہے ہیں۔ خاص طور پر جو علاقے پسماندہ ہیں جن میں اورنگی ٹاؤن قصبہ کالونی اور اس سے متصل علاقے ہیں وہاں بورنگ کے ذریعے پانی کی ترسیل کے کام آغاز کر دیا ہے۔ اس سلسلہ میں ابھی تک 18 ہینڈ پمپ تیار کیے جا چکے ہیں۔ اس کے علاوہ 10 مزید ہینڈ پمپس ملیر کٹی پہاڑی،بنگوریہ ٹاؤن میں مزید ہینڈ پمپس دوسرے مرحلے میں لگائے جائیں گے ۔ ملیر کے لوگوں کا کہنا تھا کہ پانی کی اتنی شدید قلت ہے کہ مردے کے غسل کے لئے بھی پانی دستیاب نہیں ہوتا۔

امانتدار ویلفیئر ٹرسٹ کے مونس حیات کا کہنا تھا کہ اس سلسلہ میں کافی دشواریوں کا سامنا رہا مگر الله کی مدد اور ہمارے ڈونرز نے اس صدقہ جاریہ میں دل کھول کر حصہ لیا اور یہ نیک کام جاری ہے۔ہم امید کرتے ہیں اور اپیل بھی کے مخیر حضرات اس صدقہ جاریہ میں دل کھول کر ثواب دارین حاصل کریں ۔مونس حیات کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے 110 سے زائد ہینڈ پمپس بدین، گولارچی، ٹھٹھہ اور غربت زدہ علاقوں میں یہ باقاعدہ لگائے جا چکے ہیں اور لوگ اس سے فیض یاب بھی هو رہے ہیں۔ انکی دیکھ بھال اور مرمت کا کام بھی امانتدار ویلفیئر ٹرسٹ نے اپنے ذمے لیا ہے اور تمام تر اخراجات اپنے ڈونرز کے عطیات سے پورا کریں گے ۔ اکثر یہ بھی دیکھنے میں آیا ہے کہ قبضہ مافیا ان پمپس پر قبضہ کر کے پانی بیچنا شروع کر دیتے ۔ اس سلسلے میں آئی جی سندھ اور ہمارے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ہمیں ہر قسم کے تحفظ کی یقین دہانی کرائی ہے جس کےلئے امانتدار ویلفیئر ٹرسٹ ان اداروں کی تہہ دل سے مشکور ہے ۔ اس کار خیر میں حصہ ڈالنے کیلئے ہماری ویب سائٹ ضرور دیکھیں جہاں پر آپ کو تمام اکاؤنٹ کی ڈیٹیل اور کنٹیکٹ پرسن کا نام مل جائے گا ۔