ڈائریکٹر جنرل اے این ایف میجر جنرل محمد عارف ملک کا مردان کا دورہ

مردان(نمائندہ خصوصی)ڈائریکٹر جنرل اے این ایف میجر جنرل محمد عارف ملک کا مردان کا دورہ۔بلوچستان کے علاقے ماشکیل میں شہید ہونے والے کانسٹیبل ڈرائیور عامر نواز خان کی قبر پر گئے، شہید کی قبر پر پھول رکھے اور فاتحہ پڑھی۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل اینٹی نارکوٹکس فورس میجر جنرل محمد عارف ملک نے مردان کا دورہ کیا ۔اس موقع پر ڈی جی اے این ایف بلوچستان کے علاقے میں شہید ہونے والے کانسٹیبل عامر نواز خان کی قبر پر گئے اور فاتحہ خوانی کی۔ ڈی جی اے این ایف کی جانب سے شہید کی قبر پر پھول رکھے اور اس کے بعد شہید کے گھر بھی گئے۔ڈی جی اے این ایف میجر جنرل محمد عارف ملک نے شہید کے بچوں سے ملاقات کی اور اہلخانہ کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔