امانتدار ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے اندرون سندھ مزید ہینڈ پمپس کی تنصیب کا عمل جاری

کرچی(نمائندہ خصوصی) امانتدار ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے اندرون سندھ مزید ہینڈ پمپس کی تنصیب کا عمل جاری ۔ تفصیلات کے مطابق اندرون سندھ میں عام عوام کو پانی کی شدید قلت کا سامناہے ایسے میں امانتدار ویلفیئر ٹرسٹ پانی کی قلت سے پریشان شہریوں کی مدد کیلئے سرگرم عمل ہے۔امانتدار ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے اندرون سندھ میںہینڈ پمپس کی تنصیب کا عمل جاری ہے ۔ امانتدار ویلفیئر ٹرسٹ واٹر منیجمنٹ بورڈ کے سرپروائزرخالد بیگ کا اس حوالے سے کہناہے کہ اس سے قبل بھی اندرون سندھ کے ضلع بدین ،ضلع گولارچی ، ٹھٹھ ، مٹھی اور ٹنڈو اللہ یار سمیت دیگرگوٹھوں میں اب تک 100سے زائد ہینڈ پمپس لگائے جاچکے ہیں۔

خالد بیگ نے کہا کہ ہماری ٹیم مختلف علاقوں کا دورہ کرتی ہے جہاں پانی کی شدید قلت ہے وہاں ہینڈ پمپس نصب کیے جارہے ہیں اور انشاء اللہ یہ صدقہ جاریہ جاری رہےگا۔انہوں نے کہاکہ صاحب حیثیت لوگوں سے درخواست ہے کہ اپنے پیاروں کے نام سے اس صدقہ جاریہ میں اپنا حصہ ضرور ڈالیں تا کہ سالوں و سال آپ کے پیاروں عزیزوں کو ایصال ثواب ملتا رہے ۔